پاکستان
30 اپریل ، 2012

کراچی:لیاری میں راکٹ حملے،2بچے زخمی

کراچی:لیاری میں راکٹ حملے،2بچے زخمی

کراچی… کراچی کے علاقے لیاری میں کلری تھانے کی حدود میں دو راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق راکٹ ابرہیم مسجد کے قریب داغے گئے جن کے نتیجے میں کم از کم دو بچے زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس اور مسلح افرادکے درمیان جاری فائرنگ کے سلسلے کے باعث کشیدگی برقرار ہے۔ مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ ہورہی ہے جبکہ دوسری جانب علاقے سے لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آج لیاری میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کے چوتھے روز پولیس کے تازہ دم دستے علاقے میں پہنچ گئے ہیں جنہوں نے پوزیشنیں سنبال لی ہیں۔ علاقے میں چار روز سے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کر رہی ہے۔

مزید خبریں :