04 فروری ، 2015
بدین .........بدین میں پولیس کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے مکان توڑ آپریشن ہوا ہے۔ مزاحمت پر شیلنگ کی گئی، خواتین سمیت 6افراد کو گرفتارکرلیا گیا،کئی مکانات گرادیے۔ بدین میں پولیس نے دو مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے لواری شریف میں سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران 8 سے زائد گھر گرادیے اور تین خواتین سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔ بدین پولیس نے گزشتہ روز فائرنگ سے ایک شخص کے زخمی ہونے کے بعد ملزام کی گرفتاری کے لیے لواری شریف کے گوپانگ محلے کا گھیراو کیا۔ درجنوں پولیس اہل کاروں نے سرچ آپریشن کے دوران خواتین کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھاری مشینری سے گوپانگ برادری کے 8سے زائد گھر گرا دیے گئے۔ ایس ایس پی خالد مصطفیٰ کے مطابق پولیس منشیات فروشوں اور ملزمان کو گرفتار کرنے گئی تو خواتین نےان پر حملہ کر دیا جس سے ایک ایس ایچ او سمیت 5اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس نے 3خواتین سمیت 6افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ آپریشن کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی ہے اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے رینجرز کی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔