26 جنوری ، 2022
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز کل سے ہونے جارہا ہے جس کیلئے کھلاڑی اور کرکٹ شائقین نے بھرپور تیاری کرلی ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل دنیا کی مقبول ترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک ہے جہاں دنیائے کرکٹ کے بہترین پاور ہٹرزبھی شرکت کرتے ہیں اور چھکے چوکے مار کر شائقین کو محظوظ کرتے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں پی ایس ایل میں مجموعی طور پر سب سےزیادہ چھکے کس بیٹر نے مارے ہیں؟
ویسے تو پی ایس ایل میں دنیا کے بہترین پاور ہٹرز شرکت کرتے ہیں تاہم سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ پاکستانی کرکٹر کامران اکمل کے پاس ہے۔
کامران اکمل
پی ایس ایل میں گزشتہ 6 ایڈیشن میں سب سے زیادہ چھکے پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے مارے ہیں۔
کامران اکمل نے 69 میچز میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 84 چھکے مارے ۔
شین واٹسن
اس فہرست میں دوسرا نمبر شین واٹسن کا ہے جنہوں نے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 46 میچز کھیلے اور مجموعی طور پر 81 چھکے مارے۔
آصف علی
اس کے علاوہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والی کی فہرست میں تیسرا نمبر اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی کا ہے ،جنہوں نے 55 میچز میں 68 چھکے مارے ہیں۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |