Advertisement

کھیل
time icon 27 جنوری ، 2022

پی ایس ایل 7 کا پہلا ٹاکرا، کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی کی شرکت مشکوک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے افتتاحی میچ میں ہوم ٹیم کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی اور فاسٹ بولر محمد عامر کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی جبکہ پہلے میچ میں کراچی کنگز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہے جو شام 7 بجے شروع ہو گا۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی ابتدائی میچ میں شرکت انجری کی وجہ سے مشکوک ہوگئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد عامر نے پریکٹس میچ میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔

دوسری جانب نیشنل اینڈ کمانڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کے مطابق کراچی میں 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے جبکہ لاہور میں دوسرے مرحلے  کے لیے  تعداد کا فیصلہ تاحال نہیں کیا جاسکا۔


Advertisement

@geonews_sport

Advertisement