Advertisement

کھیل
time icon 29 جنوری ، 2022

پی ایس ایل 7: پی سی بی کا 12 سال سے کم عمر بچوں کی ٹکٹ ری فنڈ کرنے کا اعلان

پی سی بی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 کے لیے خریدیے گئے 12سال سے کم عمر بچوں کے ٹکٹوں کو ری فنڈ کرنے کا اعلان کردیا ہے— فوٹو: فائل
پی سی بی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 کے لیے خریدیے گئے 12سال سے کم عمر بچوں کے ٹکٹوں کو ری فنڈ کرنے کا اعلان کردیا ہے— فوٹو: فائل 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 کے لیے خریدیے گئے 12سال سے کم عمر بچوں کے ٹکٹوں کو ری فنڈ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

10 جنوری کو کیے گئے این سی او سی کے فیصلے کے مطابق صرف 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے۔ اس فیصلے کی روشنی میں 12 سال سے کم عمر بچوں کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے مرحلے کے لیے اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

اس سے قبل این سی او سی نے لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے 100 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے رکھی تھی، جس کی بنیاد پر پی سی بی نے 11 جنوری کو تمام عمر کے افراد کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کیا تھا۔

ری فنڈ پالیسی:

  • 12 سال سے کم عمر بچوں کےلیے خریدے گئے ٹکٹ مکمل ری فنڈ کیے جائیں گے۔
  • ٹکٹوں کے ری فنڈ کی اس سہولت سے 30 جنوری بروز اتوار کی رات 12 بجے تک فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
Advertisement

@geonews_sport