Advertisement

کھیل
time icon 12 فروری ، 2022

ویڈیو: رضوان کے محبت بھرے ردعمل نے غصیلے شاہین کو بھی مسکرانے پر مجبور کردیا

پاکستان سپر لیگ کے 17 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے مابین ایک لمحہ ایسا آیا جس نے شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے۔

ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے غصے اور مختلف ردعمل کی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں اور ایسا ہی کچھ گزشتہ شب ہونے والے میچ میں ہوا۔

پہلی اننگز میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان جب شاہین شاہ آفریدی کا سامنا کررہے تھے تو لاہور قلندرز کے کپتان نے رن آؤٹ کرنے کے لیے غصے میں انہیں ڈرایا۔

شاہین شاہ کے غصیلے انداز  کےجواب میں محمد رضوان نے مسکراتے ہوئے انہیں اشارتاً گلے لگنے کا کہا اور تصوراتی طور پرا نہیں ہنستے ہوئے گلے بھی لگایا۔

سوشل میڈیا پر محمد رضوان کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے اور مختلف تعریفی و مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے اب تک ناقابلِ شکست رہنے والی ٹیم ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست دی۔

Advertisement

@geonews_sport