19 فروری ، 2022
لاہور قلندرز میں شامل افغانستان کے کرکٹر راشد خان آج پی ایس ایل میں اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔
ترجمان لاہور قلندرز نے بتایا کہ راشد خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے جس کے بعد وہ افغانستان روانہ ہوجائیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ راشد خان نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پی ایس ایل میں مزید دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کے متبادل کے طور پر فواد احمد پہلے ہی لاہور قلندرز کو جوائن کرچکے ہیں۔
افغانستان کی ٹیم بنگلادیش کے دورے پر ہے اور راشد خان اس دورے کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے
واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے راشد خان پاکستان سپر لیگ 7 کے سیزن میں آج اپنا نواں اور آخری میچ کھیلیں گے اور وہ اب تک اس سیزن میں 11 وکٹیں لے چکے ہیں۔
راشد خان نے اس سیزن میں دو بار قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ایک بار رضوان کی وکٹ لی۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |