Advertisement

کھیل
time icon 19 فروری ، 2022

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیمز فالکنر نے الزامات عائد کرکے پی ایس ایل چھوڑ دیا

فالکنر نے لیگ سے دستبرداری کی وجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی ہے/ فائل فوٹو
فالکنر نے لیگ سے دستبرداری کی وجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی ہے/ فائل فوٹو

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر جیمز فالکنر پاکستان سپر  لیگ سے دستبردار  ہوگئے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں جیمز فالکنر نے پاکستان کرکٹ فینز سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہوچکےہیں اور آخری کے دو میچز نہیں کھیلیں گے۔

فالکنر نے لیگ سے دستبرداری کی وجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پورے وقت کے لیے یہاں موجود رہے ہیں لیکن ان سے بورڈ نے مسلسل جھوٹ بولا جس وجہ سے وہ دلبرداشتہ ہوئے اور لیگ کو چھوڑا۔

فالکنر نے مزید کہا کہ وہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے مدد کرنا چاہتے تھے کیونکہ یہاں بہت زیادہ ینگ ٹیلنٹ ہے اور شاندار کرکٹ فینز ہیں لیکن پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے ان سے برتا جانے والے سلوک نامناسب ہے۔

کرکٹر کا کہنا تھا کہ یقین ہےکہ آپ سب میری پوزیشن کو سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ذرائع کاکہنا ہے کہ فالکنر اور گلیڈی ایٹرز کے درمیان  رقم کا تنازع تھا، اس معاملے پر پی سی بی  اور  لیگ  انتظامیہ ہی مؤقف دے گی۔


Advertisement

@geonews_sport