20 فروری ، 2022
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں بطور دفاعی چیمپئنز میدان میں اترنے والی ملتان سلطانز کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے لیگ مرحلے میں 9 میچز جیتنے والی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
ملتان سلطانز نے اتوار کی شب اپنے آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کو شکست دی اور مرحلہ دس میں سے نو میچز جیت کر مکمل کیا، اس کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 18 رہی اور وہ لیگ اسٹیج میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔
ملتان کو ٹورنامنٹ میں صرف ایک میچ میں شکست ہوئی اور یہ شکست اسے لاہور قلندرز نے دی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ آج ہی کے دن کراچی کنگز بھی پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں نو میچز ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی، اس کو آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شکست دی تھی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز دونوں ہی کے دس میں سے دس کا ریکارڈ بننے کی راہ میں رکاوٹ لاہور قلندرز کی ٹیم بنی۔
جہاں لاہور قلندرز ملتان سلطانز کو شکست دینے والی واحد ٹیم ہے وہیں لاہور قلندرز کراچی کنگز سے میچ ہارنے والی بھی واحد ٹیم ہی ہے۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |