Advertisement

کھیل
time icon 27 فروری ، 2022

’اوہ! رانا صاحب ہن تے آجاؤ‘، فائنل میں شائقین کو قلندرز کے فواد رانا کی یاد ستانے لگی

پی ایس ایل کے رواں سال کے ایڈیشن میں بھی لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا گراؤنڈ سے غیرحاضر تھے — فوٹو: آن لائن
پی ایس ایل کے رواں سال کے ایڈیشن میں بھی لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا گراؤنڈ سے غیرحاضر تھے — فوٹو: آن لائن

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے لاہور میں ہونے والے فائنل میں لاہور قلندرز نے جگہ بنائی۔

پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن کا فائنل لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا گیا اور اس میچ کو دیکھنے کیلئے ہزاروں شائقین اسٹیڈیم پہنچے۔

فوٹو: این این آئی
فوٹو: این این آئی

شائقین کرکٹ کو اس اہم میچ میں لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کی یاد ستانے لگی اور اس کا اظہار کئی شائقین نے پلے کارڈز اٹھا کر کیا۔

— فوٹو: آن لائن
— فوٹو: آن لائن

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹ کے مداح نے پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے  جس پر فواد رانا کی تصویر چسپاں ہے۔ کارڈ پر  بھارتی فلم ’راک اسٹار‘ کا گانا ’نادان پرندے گھر آجا‘ درج ہے۔

— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا 

سوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر میں لکھا ہے کہ ’اوہ! رانا صاحب اب تو آجاؤ‘۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے رواں سال کے ایڈیشن میں بھی لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا گراؤنڈ سے غیرحاضر تھے جبکہ شائقین کی جانب سے ان کی گراؤنڈ میں موجودگی اور کرکٹ سے لگاؤ کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

Advertisement

@geonews_sport