Advertisement

کھیل
time icon 06 مارچ ، 2022

ٹرافی والد کے ہاتھ میں دیکھ کر شاہین آفریدی نے کیا کہا؟

مجھے آپ پر بے حد فخر کا ابو جی: شاہین آفریدی
مجھے آپ پر بے حد فخر کا ابو جی: شاہین آفریدی

لاہور قلندرز  کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے والد کی دعوت پر لنڈی کوتل کا دورہ کرنے پر قلندرز کی ٹیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین کے والد سمیت پورا گاؤں کس قدر خوش ہے اس موقع پر  لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ٹورنامنٹ کی ٹرافی والد کے ہاتھ میں دیکھ کر پھولے نہیں سمائے۔

 انہوں نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا 'جنہوں نے مجھے اس قابل بنایا اور یہاں تک پہنچایا، ان کے ہاتھ میں یہ ٹرافی دیکھنا دنیا کا بہترین احساس ہے'۔

شاہین شاہ آفریدی نے والد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے آپ پر بے حد فخر ہے ابو جی'۔

ساتھ ہی کپتان نے لاہور قلندرز کے اس انداز پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس موقع پر میرا پورا گاؤں حد سے زیادہ خوش تھا۔

Advertisement

@geonews_sport

Advertisement