Advertisement

کھیل
time icon 23 مارچ ، 2022

شاہین 8 سے 10 سال کرکٹ پر راج کرے گا: سی ای او لاہور قلندرز

کراچی میں ہاکی کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف رانا نے لیفٹ آرم فاسٹ بولر کی تعریف کی/فوٹوفائل
کراچی میں ہاکی کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف رانا نے لیفٹ آرم فاسٹ بولر کی تعریف کی/فوٹوفائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے  قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ شاہین 8 سے 10 سال تک کرکٹ پر  راج کرے گا۔

کراچی کے ہاکی کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف رانا نے لیفٹ آرم فاسٹ بولر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی مستقبل میں لیجنڈ بولر بنے گااور وہ 8 سے 10 سال کرکٹ پر  راج کرے گا۔

عاطف رانا نے پی ایس ایل سیزن 7 کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو قلندر زکا کپتان بنانے کے فیصلے کو  بھی سراہا۔

عاطف رانا نے مزید کہا کہ ہاکی قومی کھیل ہے اور ہم اس کو بھی فروغ دینا چاہتے ہیں، ہاکی لیگ کا پلان کورونا وبا کی وجہ سے متاثر ہوتا رہا۔

یاد رہے کہ   لاہور قلندرز  نے 7 سال میں  پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیتا تھا جس کے بعدشاہین شاہ آفریدی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پی ایس ایل سمیت کسی اہم ٹی ٹوئنٹی لیگ جیتنے والے کم عمر کپتان بن گئے ہیں۔

Advertisement

@geonews_sport