Advertisement

کھیل
time icon 25 فروری ، 2023

پی ایس ایل میچز کی لاہور سے ممکنہ منتقلی کے معاملے پر شاہین کا ردعمل

میچز کی منتقلی سے فینز کو مایوسی ہو گی، امید ہے میچز کی منتقلی کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا : کپتان لاہور قلندرز— فوٹو: فائل
میچز کی منتقلی سے فینز کو مایوسی ہو گی، امید ہے میچز کی منتقلی کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا : کپتان لاہور قلندرز— فوٹو: فائل

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ مجھے لگتا ہے میچز لاہور میں ہونے کا فیصلہ ہوگیا ہے میچز کی منتقلی سے فینز کو مایوسی ہو گی۔

لاہور قلندرز اور پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)  عاطف رانا اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میچز کی منتقلی کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔

اس موقع پر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے کہا کہ بچوں کے دل کیلئے پاکستان میں پہلا اسپتال بنا رہے ہیں اس میں قلندرز بھی اب اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں پی ایس ایل کے میچز شیڈول ہیں وہیں ہونے چاہئیں۔

Advertisement

@geonews_sport