Advertisement

کھیل
time icon 07 مارچ ، 2023

سرفراز کی انگلی میں فریکچر نہیں، ایکسرے رپورٹ کلیئر

سرفراز احمد گزشتہ روز نسیم شاہ کی گیند پر انجرڈ ہوگئے تھے، ان کی انگلی پر گیند لگی جس کےباعث ان کا ایکسرے کرایا گیا/ فائل فوٹو
سرفراز احمد گزشتہ روز نسیم شاہ کی گیند پر انجرڈ ہوگئے تھے، ان کی انگلی پر گیند لگی جس کےباعث ان کا ایکسرے کرایا گیا/ فائل فوٹو

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی ایکسرے رپورٹ کلیئر آگئی۔

سرفراز احمد گزشتہ روز نسیم شاہ کی گیند پر انجرڈ ہوگئے تھے، ان کی انگلی پر گیند لگی جس کےباعث ان کا ایکسرے کرایا گیا جو اب کلیئر آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سرفراز احمد کی انگلی میں کوئی فریکچر نہیں ہے  البتہ ان کی انگلی میں سوجن اور درد ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ڈاکٹرز شام میں ایک بار پھر سرفراز احمد کا معائنہ کریں گے اور ان کی کل کے میچ میں شرکت کا فیصلہ میچ سے قبل میڈیکل ٹیسٹ کے بعد ہوگا۔

واضح رہےکہ سرفراز احمد گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف میچ میں وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے نسیم شاہ کی ایک گیند لیفٹ رنگ فنگر پر لگنے سے زخمی ہو گئے تھے، گیند لگنے کے بعد سرفراز آخری 2،2 اوورز میچ میں کیپنگ نہیں کر سکے ان کی جگہ عمر اکمل نے کیپنگ کے فرائض سرانجام دیے تھے۔

Advertisement

@geonews_sport