Advertisement

کھیل
time icon 08 مارچ ، 2023

پی ایس ایل نمائشی ویمنز میچز : ایمازونز کا سپر ویمن کو جیت کیلئے 133 رنز کا ہدف

ایمازون ٹیم کی قیادت بسمعہ معروف اور سپر ویمن ٹیم کی کپتانی ندا ڈار کررہی ہیں/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
ایمازون ٹیم کی قیادت بسمعہ معروف اور سپر ویمن ٹیم کی کپتانی ندا ڈار کررہی ہیں/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نمائشی ویمنز کرکٹ کے پہلے میچ میں ٹیم ایمازونز نے  سپر ویمن کو جیت کیلئے 133 رنز کا ہدف دے دیا۔

پی ایس ایل نمائشی ویمنز کرکٹ کا پہلا میچ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہےایمازونز ٹیم کی قیادت بسمعہ معروف اور سپر ویمن ٹیم کی کپتانی ندا ڈار کررہی ہیں۔

 کپتان بسمہ معروف نے   ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، ایمازونز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے  کپتان بسمعہ معروف 1 ، عالیہ ریاض 35 جبکہ ٹیمی نے  24 رنز بنائے۔

سپر ویمن کی جانب سے کپتان ندا ڈار نے 3 طوبیٰ حسن نے 2 ، لیہ ، سیدہ معصومہ  اور ام ہانی نے ایک ایک وکٹ لیں ۔

 

نمائشی میچز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے  18۔ 18کھلاڑیوں پر مشتمل 2 ٹیمیں تشکیل دی  گئی ہیں،  نمائشی ویمنز کرکٹ میچز میں 10 غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جن میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سمیت 7 ممالک کی ٹاپ کھلاڑی شامل ہیں۔

خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 نمائشی میچز کھیلے جائیں گے،   دوسرا میچ  10 اور تیسرا میچ   11 مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائےگا ۔

Advertisement

@geonews_sport