Advertisement

کھیل
time icon 08 مارچ ، 2023

241 رنز کا دفاع نہ کر پانے پر بابر اعظم کا ردعمل سامنے آگیا

صائم سمیت ہر پلیئر پر نظر ہے، جو پاکستان کیلئے اچھا ہوگا دیکھیں گے: کپتان پشاور زلمی— فوٹو: فائل
صائم سمیت ہر پلیئر پر نظر ہے، جو پاکستان کیلئے اچھا ہوگا دیکھیں گے: کپتان پشاور زلمی— فوٹو: فائل

ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 241 رنز کا ہدف حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ 240 کرکے ہاریں گے تو مایوسی ہوتی ہے، پلان کے مطابق بولنگ نہیں کی ، کچھ ہم نے برا کھیلا، کچھ وہ بھی اچھا کھیلے، جیسن روئے کو کریڈٹ دینا پڑے گا، راولپنڈی میں ہمیشہ بیٹنگ وکٹ ہوتی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ایسا کاؤنٹر اٹیک ہوتا ہے تو اچھی بولنگ کرنا پڑتی ہے، 240 کرنا آسان نہیں ہوتا، اگلے دو میچز ہمارے لیے کافی اہم ہیں، اگلے میچ میں کوشش کریں گے کہ 280 کرلیں، پچھلے میچ میں ہم نے اسی ٹیم کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔

کپتان پشاور زلمی نے کہا کہ صائم ایوب ہر میچ میں پہلے سے بہتر کررہا ہے، صائم ایوب ہر میچ میں کچھ بڑا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، صائم سمیت ہر  پلیئر پر نظر ہے، جو پاکستان کیلئے اچھا ہوگا دیکھیں گے، ہمیشہ خواہش تھی کہ پی ایس ایل میں بھی سنچری کروں جو آج پوری ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان پلیئرز کو کھیلنے دیں، جتنا کھیلیں گے وہ اتنا پالش ہوں گے، جو آج بولرز سے امید تھی انہوں نے ویسا نہیں کیا۔

Advertisement

@geonews_sport