08 مارچ ، 2023
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں سب سے زیادہ باؤنڈریز کا ریکارڈ بھی بن گیا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 241 رنز کا ہدف عبور کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔
پنڈی اسٹیڈیم میں ہونیوالے اس میچ میں مجموعی طور پر 75 باؤنڈریز لگائی گئیں۔ میچ میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طو پر 54 چوکے اور 21 چھکے لگائے۔
اس سے قبل کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں جمیکا اور ٹرنبیگو نائیڈ رائیڈر کے میچ میں 73 باؤنڈریز لگی تھیں۔
اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے سینٹرل ڈسٹرکٹ اور اوٹیگو کے میچ میں 72 باؤنڈریز لگی تھیں۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |