Advertisement

کھیل
time icon 11 مارچ ، 2023

خوشدل کو امپائرز سے بحث کرنا مہنگا پڑ گیا، جرمانہ عائد

خوشدل پر ضابطہ اخلاق کی شق 2.4 کے تحت لیول ون کی کارروائی کی گئی، قومی کرکٹر نے غلطی کا اعتراف کرکے جرمانے کو تسلیم کرلیا—فوٹو: فائل
خوشدل پر ضابطہ اخلاق کی شق 2.4 کے تحت لیول ون کی کارروائی کی گئی، قومی کرکٹر نے غلطی کا اعتراف کرکے جرمانے کو تسلیم کرلیا—فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے مڈل آرڈر بیٹر  خوشدل شاہ کو میچ میں امپائرز سے بحث کرنا مہنگا پڑ گیا۔

 خوشدل شاہ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے، خوشدل شاہ نے ملتان کی بیٹنگ کے دوران دو مرتبہ امپائرز کو گیند چیک کرنے کو کہا۔

تاہم قومی کرکٹر نے غلطی کا اعتراف کرکے جرمانے کو تسلیم کرلیا۔

خوشدل پر ضابطہ اخلاق کی شق 2.4 کے تحت لیول ون کی کارروائی کی گئی۔

Advertisement

@geonews_sport