Advertisement

کھیل
time icon 12 مارچ ، 2023

شاہد آفریدی کے پاؤں کے برابر بھی نہیں ہوں: عثمان خان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں تیز  ترین سنچری بنانےکا ریکارڈ  قائم کرنے والے  ملتان سلطانز  کے بیٹر عثمان خان نے اپنا موازنہ شاہد آفریدی سےکرنے پر  اظہار  خیال کیا ہے۔

ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلےگئے میچ میں 24 گھنٹوں میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ  توڑ کر نیا ریکارڈ بنانے والے عثمان خان نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیے۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ 'آپ کی سنچری سے ہمیں شاہد آفریدی کی یاد تازہ ہوتی ہے، ان کی تیز ترین سنچری کے بعد لوگوں نے انہیں جاننا شروع کیا تھا، اب آپ بھی اچانک منظرِ عام پر آئے ہیں، تو کرکٹر کے طور پر کسے آئیڈل مانتے ہیں؟'

جواب میں عثمان خان نے کہا کہ 'آپ نے جن کا نام لیا ہے شاہد بھائی، ہم ان کے برابر تو کیا پاؤں کے برابر بھی نہیں ہیں، لیکن میں ہمیشہ اپنا نیچرل گیم کھیلتا ہوں، کبھی نہیں سوچا تھا کہ سنچری اسکور کروں گا'۔

کرکٹر نے کہا کہ 'ابھی موجودہ دور میں رضوان بھائی (محمد رضوان) کو دیکھ رہا ہوں، ان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں کیونکہ وہ ذہنی و جسمانی طور پر بہت مضبوط ہیں، جیسے وہ اننگز بناتے ہیں، میرے آئیڈل وہی ہیں کیونکہ اس وقت ان سے اچھا کوئی نہیں ہے'۔

Advertisement

@geonews_sport