Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
اکشے اور وویک اوبرائے آدھے میچ سے ہی چلے گئے تھے، فواد نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا | پاکستان - Geo.tv

Time 25 اکتوبر ، 2021
پاکستان

اکشے اور وویک اوبرائے آدھے میچ سے ہی چلے گئے تھے، فواد نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتیوں کے دل بہت چھوٹے ہیں، اکشے کمار اور وویک اوبرائے تو آدھے میچ سے ہی واپس چلے گئے تھے۔

بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر جیو نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن ’جشن کرکٹ‘ میں دبئی سے شامل ہونے والے وفاقی وزیر نے اسٹیڈیم کا آنکھوں دیکھا حال ناظرین سے شیئر کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پورا اسٹیڈیم بھارتی تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا لیکن ہم نے ایک چھوٹا سا کونا پکڑ لیا جہاں میں، گورنر سندھ اور پاکستان سے کچھ اور لوگ موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جب میچ بھارت کے ہاتھ سے نکلنے لگا تو بھارتی تماشائی گراؤنڈ چھوڑ کر جانے لگے، ان پر کافی ہوٹنگ بھی ہوئی اور پاکستانی تماشائیوں نے کہا کہ ابھی آپ کے جانے کا وقت نہیں ہوا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ انڈین کراؤڈ کے دل بہت چھوٹے ہیں تو وہ گراؤنڈ چھوڑ چھوڑ کر جانے لگے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود بھارتی شوبز شخصیات کی مایوسی کے بارے میں بتاتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا جب بھارتی اداکار اکشے کمار اور وویک اوبرائے شروع میں آئے تو کہنے لگے کہ آپ لوگ پاکستان کو سلیبریٹ تو کر لیں لیکن جیتنا تو بھارت نے ہے اور پھر آدھے میچ میں ہی دونوں بھارتی اداکاروں کو چھوڑ کر جانا پڑا اور لوگوں نے ان پر بہت ہوٹنگ بھی کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ اور پھر بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :