Time 20 جون ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

اے سی کا وہ مثالی درجہ حرارت جو کمرہ ٹھنڈا کرنے کے ساتھ بجلی کا بل بھی کم رکھے

اے سی کا وہ مثالی درجہ حرارت جو کمرہ ٹھنڈا کرنے کے ساتھ بجلی کا بل بھی کم رکھے
اے سی کا مخصوص درجہ حرارت کمرے کو ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ ساتھ بجلی کے بل کو بھی بہت زیادہ نہیں بڑھنے دیتا/ فائل فوٹو

شدید گرم موسم میں خود کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ائیر کنڈیشنر (اے سی) استعمال کر رہے ہیں؟ تو تھرمو اسٹیٹ کو نظرانداز مت کریں۔

جب بھی آپ گھر کے اے سی کے تھرمو اسٹیٹ کو استعمال کرکے درجہ حرارت کم کرتے ہیں تو بجلی کے اضافی اخراجات کا سامنا بھی ہوتا ہے۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اے سی کے استعمال سے بل میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔

تو اگر آپ اے سی استعمال کرتے ہوئے بھی بجلی کے بل کو کسی حد تک کم رکھنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ اے سی کے ایک مخصوص درجہ حرارت پر استعمال کریں۔

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر موسم گرما کے لیے اے سی کا ایک مخصوص درجہ حرارت بجلی کے بل میں بچت کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

تو موسم گرما میں اے سی کا بہترین درجہ حرارت کیا ہے؟

امریکی محکمہ توانائی کے مطابق موسم گرما میں خود کو ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ ساتھ بجلی کے بل میں کمی لانے کے لیے اے سی کے درجہ حرارت کو ہر ممکن حد تک زیادہ رکھیں۔

یو ایس انوائرمنٹل پروٹیکیشن ایجنسی اور امریکی محکمہ توانائی کے مطابق دن کے اوقات میں گھروں کے اندر اے سی کا درجہ حرارت 26 سینٹی گریڈ رکھنا بہترین ہوتا ہے۔

اسی طرح رات کو سوتے وقت اے سی کو 28 ڈگری سینٹی گریڈ پر چلانا بہترین ہوتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچت ہو سکے۔

ماہرین کے مطابق اے سی کو روزانہ 8 گھنٹے تک باہر کے درجہ حرارت سے 7 سے 10 ڈگری کم پر چلانے سے سالانہ بنیادوں پر بجلی کے بل میں 10 فیصد تک کمی آتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ غلط فہمی بہت عام ہے کہ اے سی کو 16 یا 18 ڈگری پر چلانے سے گھر زیادہ تیزی سے ٹھنڈا ہوتا ہے۔

مگر ایسا نہیں ہوتا بلکہ اس کے نتیجے بجلی کے بل میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔

اس کے مقابلے میں گرم موسم میں اے سی کو زیادہ درجہ حرارت پر چلانے سے گھر میں گرمی کی شدت نمایاں حد تک گھٹ جاتی ہے جس سے بجلی کے بل میں کمی آتی ہے۔

مزید خبریں :