Time 19 نومبر ، 2021
کھیل

شاداب نے بولنگ میں نئی ٹرکس شامل کرلیں، وکٹیں اڑانے کیلئے تیار

ٹوئٹر پر شاداب خان نے ٹریننگ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی اور اپنی نئی ٹرکس سے متعلق آگاہ کیا: فوٹو اے ایف پی
ٹوئٹر پر شاداب خان نے ٹریننگ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی اور اپنی نئی ٹرکس سے متعلق آگاہ کیا: فوٹو اے ایف پی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان نے دوران ٹریننگ اپنی بولنگ میں نئی ٹرکس شامل کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

ٹوئٹر پر شاداب خان نے ٹریننگ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی اور اپنی نئی ٹرکس سے متعلق آگاہ کیا۔

شاداب نے ٹوئٹ میں لکھا کہ اپنے بولنگ ایکشن کو مکمل کرنے کے لیے خاصی محنت کررہا ہوں، مکمل فٹ ہونے پر اچھا محسوس کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریننگ میں کچھ نئی ٹرکس نکال رہے ہیں، امید ہے کہ وقت آنے پر اور میچز میں ان ٹرکس کو آزما سکیں گے۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شاداب خان بہترین بولنگ کرتے ہوئے 4 اہم وکٹس لینے میں کامیاب رہے تھے ۔


مزید خبریں :