Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
پاکستان سے میچ سے قبل افغان کرکٹر کی گرین شرٹس سے متعلق اہم پیشگوئی | کھیل - Geo.tv

Time 29 اکتوبر ، 2021
کھیل

پاکستان سے میچ سے قبل افغان کرکٹر کی گرین شرٹس سے متعلق اہم پیشگوئی

افغان کھلاڑیوں سے پوچھا گیا کہ کون سی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچے گی۔ فوٹو: فائل
افغان کھلاڑیوں سے پوچھا گیا کہ کون سی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچے گی۔ فوٹو: فائل

افغان ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعلق اہم پیشگوئی کی ہے۔

آئی سی سی ٹو ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سوشل میڈیا پیچ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم سے متعلق ان کی رائے معلوم کی گئی۔

افغان کھلاڑیوں سے پوچھا گیا کہ کون سی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچے گی۔

زیادہ تر افغان کھلاڑیوں نے کہا کہ لازمی ہے کہ ہر کھلاڑی اپنی ہی ٹیم کے بارے میں کہے گا لیکن اگر فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کے بارے پوچھا جائے تو اس حوالے سے زیادہ تر افغان کھلاڑیوں کی رائے تھی کہ فائنل میں افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

تاہم افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز اور جارح مزاج کھلاڑی محمد شہزاد نے اس حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے پاکستان کی ٹیم فائنل کے لیے فیورٹ ہے۔

خیال رہے کہ سابق آسٹریلین لیگ اسپنر شین وارن بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دے چکے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور اگر پاکستانی ٹیم افغانستان سے میچ جیت جاتی ہے تو گرین شرٹس کے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات واضح ہو جائیں گے۔

مزید خبریں :