19 اپریل ، 2025
ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر جب کہ لاہور قلندرز 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔