19 اپریل ، 2025
پشاور میں اپنی شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے والے دلہےکو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ چمکنی کی حدود ناصر پور میں پولیس نے شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہےکو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا اور دلہے نے رات حوالات میں ہی گزاری۔