Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
ہربھجن سنگھ نے اپنا غصہ پاکستانی شائقین پر نکال دیا | کھیل - Geo.tv

Time 06 نومبر ، 2021
کھیل

ہربھجن سنگھ نے اپنا غصہ پاکستانی شائقین پر نکال دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ٹو سے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے جنگ ابھی جاری ہے/ فائل فوٹو
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ٹو سے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے جنگ ابھی جاری ہے/ فائل فوٹو

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ افغانستان اور بھارت کے میچ کو لے کر فکسنگ کے الزامات پر پاکستانی شائقین پر برہم ہوگئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ٹو سے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے جنگ ابھی جاری ہے اور ایسے میں بھارت کی افغانستان سے حیران کن جیت نے جہاں شائقین کرکٹ کو حیران کیا وہیں کچھ چیزوں پر میچ فکسنگ کی باتیں بھی ہوئیں۔

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھارت اور افغانستان کے میچ سے متعلق سوشل میڈیا پر فکسنگ کے الزامات لگانے والے پاکستانی شائقین پر برہمی کا اظہار کیا۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور ہر کسی نے پاکستان کے کھیل اور بھارت کو شکست دینے پر ان کی تعریف کی۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر آپ یہ دعوے کریں گے کہ آپ نے درست کرکٹ کھیلی اور جیتے لیکن ہماری جیت پر شک ہے یا بھارت کا میچ فکس تھا تو پھر ہم آپ کے تمام کرکٹرز کی ساکھ کو اچھی طرح جانتے ہیں۔

ہربھجن سنگھ نے پاکستانی شائقین سے مطالبہ کیا کہ وہ ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف اپنی ٹیم کی پہلی فتح کو انجوائے کریں ناں کہ اس طرح کے الزامات عائد کرکے وقت برباد کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کرکٹ فینز کو بھارت سے جیت ہضم نہیں ہوئی جس کے لیے انہوں نے کئی سال ورلڈکپ میں انتظار کیا۔

ہربھجن کا کہنا تھا کہ پاکستانی فینز ہمارے اوپر سنگین الزامات عائد کررہے ہیں اور راشد خان کو بھی الزامات کا نشانہ بنایا جارہا ہے جوانتہائی نامناسب ہے۔

مزید خبریں :