Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
جنوبی افریقا جیت کر بھی ورلڈکپ سے باہر، انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے | کھیل - Geo.tv

Time 06 نومبر ، 2021
کھیل

جنوبی افریقا جیت کر بھی ورلڈکپ سے باہر، انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے آخری دو میچز کھیلے گئے، دونوں ہی میچز سنسنی خیز ثابت ہوئے کیوں کہ ان دونوں میچز کے نتائج نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ کرنا تھا۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 1 کے آخری میچ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ شارجہ میں ہوا جس میں جنوبی افریقا نے 10 رنز سے کامیابی حاصل کی تاہم رن ریٹ کم ہونے کی وجہ سے وہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرسکا۔

جنوبی افریقا جیت کر بھی ورلڈکپ سے باہر، انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے راسی ڈسن نے 60 گیندوں پر ناقابل شکست 94 اور ایڈن مرکرم نے 25 گیندوں پر 52 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

مرکرم نے رواں ورلڈ کپ کی دوسری تیز ترین ففٹی کی، تیز ترین بھارت کے کے ایل راہول نے کی تھی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بناسکا۔ انگلینڈ کو آخری اوور میں 14 رنز درکار تھے تاہم کیگیسو ربادا نے ابتدائی تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک کرکے میچ انگلینڈ سے چھین لیا اور یوں پروٹیز 10 رنز سے کامیاب ٹھہرے۔

جنوبی افریقا کو انگلینڈ کو 131 پر روکنا تھا

جنوبی افریقا کی جانب سے راسی ڈسن نے 60 گیندوں پر ناقابل شکست 94 اور ایڈن مرکرم نے 25 گیندوں پر 52 رنز ناٹ آؤٹ بنائے— فوٹو: آئی سی سی
جنوبی افریقا کی جانب سے راسی ڈسن نے 60 گیندوں پر ناقابل شکست 94 اور ایڈن مرکرم نے 25 گیندوں پر 52 رنز ناٹ آؤٹ بنائے— فوٹو: آئی سی سی

انگلینڈ کیخلاف میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے 190 رنز کا اچھا ہدف دیا تاھم پروٹیز کو ہدف کے دفاع میں تین مشکل اہداف بھی ملے۔ پہلا ہدف یہ تھا کہ وہ انگلینڈ کو 86 یا اس سے کم پر آل آؤٹ کردے اور آسٹریلیا کے ساتھ خود بھی سیمی فائنل میں پہنچ جائے۔

پروٹیز کو دوسرا ہدف یہ ملا کہ وہ انگلینڈ کو 106 سے پہلے آؤٹ کردے تاکہ انگلینڈ اگر سیمی فائنل میں پہنچنے تو ٹاپ پوزیشن پر نہیں بلکہ دوسرے نمبر کی ٹیم بنے اور جنوبی افریقا ٹاپ پر فنش کرے۔

پروٹیز کیلئے تیسرا اور سب سے اہم ہدف یہ تھا کہ اگر اسے سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو وہ انگلینڈ کو 131 یا اس سے کم پر آؤٹ کردے تاکہ آسٹریلیا کم رن ریٹ کی وجہ سے باہر ہوجائے اور وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے۔

تاہم پروٹیز یہ تینوں اہداف حاصل نہ کرسکے نتیجتاً گروپ 1 سے انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابو ظبی جبکہ دوسرا 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے تاہم کل اسکاٹ لینڈ کیخلاف آخری میچ کے بعد یہ حتمی فیصلہ ہوگا کہ وہ سیمی فائنل میں انگلینڈ سے کھیلے گا یا پاکستان سے۔

مزید خبریں :