Time 07 جون ، 2025
پاکستان

دنیا کو ضرورت ہے ٹیسلا اور ٹرمپ ایک ہی گروپ چیٹ میں ہوں: بلال ثاقب کی مسک کے والد سے گفتگو

وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے والد سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد اپنے بیان میں بلال بن ثاقب نے کہا کہ میں نے ایلون مسک کے والد سے کہا مارکیٹ میں بہت دیر سے تیزی آئی ہے ، اسے خراب نہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھاکہ دنیا کو ضرورت ہے کہ ٹیسلا اور ٹرمپ ایک ہی گروپ چیٹ میں ہوں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان جاری تنازع نے سیاسی، معاشی اور خلائی میدان میں زلزلہ برپا کر دیا۔

فروری 2025 میں ٹرمپ کو اپنا دوست اور سرپرست قرار دینے والے مسک نے 3 جون کو ٹرمپ کے بگ بیوٹیفل بل کو مالیاتی بدانتظامی قرار دیا جس سے اصل جھگڑے کی شروعات ہوئی۔ جواب میں ٹرمپ نے مسک کودماغ سے محروم قرار دے کر اسپیس ایکس کے 38 ارب ڈالر کے معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی دی اور معاملہ سوشل میڈیا پر طوفان بن گیا۔

مسک نے ٹرمپ پر ایپسٹین فائلز چھپانے کا الزام لگایا جبکہ ٹرمپ نے مسک کی ذہنی صحت اور ٹیسلا کار پر طنز کیا۔ تنازع کے اثرات ٹیسلا کے حصص پر بھی پڑے، ایک دن میں 14.2 فیصد کمی آئی اور 152 ارب ڈالر کی مارکیٹ ویلیو غائب ہو گئی۔ مسک کی نئی سیاسی جماعت کے اشارے نے 2026 کے انتخابات میں ووٹ تقسیم ہونے کا خطرہ پیدا کر دیا۔

مزید خبریں :