Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
ویرات اور انوشکا کی بیٹی کو 'ریپ' کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار | دنیا - Geo.tv

دنیا
Time 11 نومبر ، 2021

ویرات اور انوشکا کی بیٹی کو 'ریپ' کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

ممبئی پولیس نے 9 نومبر کے روز بھارتی شہر حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے رامنگیش شرینیواس نامی شخص کو گرفتار کیا/ فائل فوٹو
ممبئی پولیس نے 9 نومبر کے روز بھارتی شہر حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے رامنگیش شرینیواس نامی شخص کو گرفتار کیا/ فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی  10 ماہ کی بیٹی وامیکا کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دینے والے شخص کو پولیس نے دھر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے 9 نومبر کے روز بھارتی شہر حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے رامنگیش شرینیواس نامی شخص کو گرفتار کیا جسے ممبئی منتقل کردیا گیا ہے۔

کرکٹر کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی دھمکی کے بعد دہلی کی خاتون کمشنر نے اس شخص کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی پاکستان سے شکست کے بعد ہندو انتہا پسند بھارتی ٹیم کے مسلمان کرکٹر محمد شامی کو بھی تنقید کا نشانہ بنارہے تھے جن کی حمایت میں ویرات کوہلی نے آواز اٹھائی تھی۔

بعد ازاں انتہا پسندوں نے اپنی توپوں کا رخ ویرات کوہلی پر کرلیا اور ان کی ننھی بیٹی کو بھی نہ بخشا۔ 

مزید خبریں :