کھیل
Time 03 نومبر ، 2021

بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں ملنے پر راہول گاندھی کا کوہلی کے نام پیغام

ویرات کوہلی کی 9 ماہ کی معصوم بیٹی وامیکا کو ریپ کی دھمکیاں ملنے پر راہول گاندھی نے ٹوئٹ کی__فوٹو فائل
ویرات کوہلی کی 9 ماہ کی معصوم بیٹی وامیکا کو ریپ کی دھمکیاں ملنے پر راہول گاندھی نے ٹوئٹ کی__فوٹو فائل

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی حمایت میں سامنے آگئے۔

ویرات کوہلی کی 10 ماہ کی بیٹی وامیکا کو ریپ کی دھمکیاں ملنے پر راہول گاندھی نے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے بھارتی کپتان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ڈیئر ویرات، دھمکیاں دینے والوں میں نفرت بھری ہوئی ہے کیونکہ کوئی انہیں محبت دینے کیلئے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ان لوگوں کو معاف کردو اور ٹیم کی حفاظت کرو۔

راہول گاندھی کی اس ٹوئٹ کے بعد ٹوئٹر پر ’Dear Virat‘ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا جس میں صارفین کی بڑی تعداد نے کانگریس رہنما کے بیان کا خیرمقدم کیا اور ویرات  انوشکا کے لیے ٹوئٹس کیں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی پاکستان سے ہار کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے شکست کا ذمہ دار بھارتی بولر محمد شامی کو ٹھہراتے ہوئے انہیں غدار قرار دیا۔

اس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ اور ویرات کوہلی نے محمد شامی کی حمایت میں ٹوئٹس کیں۔

ویرات کی جانب سے شامی کی حمایت کرنے پر ہندو انتہا پسندوں نے کوہلی اور انوشکا شرما کی بیٹی کو نشانہ بنایا اور ریپ کی دھمکیاں دینے لگے۔

مزید خبریں :