Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
پاکستان کو جیتنےکیلئے کم سےکم کتنے رنز بنانے ہوں گے؟ سیمی نے بتادیا | کھیل - Geo.tv

کھیل
Time 11 نومبر ، 2021

پاکستان کو جیتنےکیلئے کم سےکم کتنے رنز بنانے ہوں گے؟ سیمی نے بتادیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔

سابق ویسٹ انڈین کپتان اور ویسٹ انڈیز کو 2 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی جتوانے والے ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا سخت ٹیم ہے تاہم میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کو فوقیت حاصل ہے کیونکہ بیٹنگ کی اہمیت ضرور ہوتی ہے تاہم بولنگ مرکزی کردار ادا کرتی ہےاور اس وقت پاکستانی بولنگ لائن بہت بہترین جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ آج پاکستان پہلے بیٹنگ کررہا ہے اور اسے کم ازکم 172 رنز بنانے چاہئیں جس پر شاہین شاہ ، حارث رؤف اور حسن علی آسٹریلیا کو دباؤ میں لاسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا بالکل بھی کمزور حریف نہیں ہے لیکن مجھے پاکستان کا پلڑا ہی بھاری نظر آرہا ہے۔


مزید خبریں :