Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
رضوان آؤٹ اسٹینڈنگ، ہربھجن سنگھ نے تعریفوں کے پل باندھ دیے | کھیل - Geo.tv

کھیل
Time 13 نومبر ، 2021

رضوان آؤٹ اسٹینڈنگ، ہربھجن سنگھ نے تعریفوں کے پل باندھ دیے

رضوان نے پورے ٹورنامنٹ میں آؤٹ اسٹینڈنگ بلے بازی کی۔ فوٹو: فائل
رضوان نے پورے ٹورنامنٹ میں آؤٹ اسٹینڈنگ بلے بازی کی۔ فوٹو: فائل

بھارتی ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

اپنے یو ٹیوب چینل پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میچز پر تبصرہ کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف بہت اچھا اسکور کیا تھا اور پاکستان میچ جیت سکتا تھا لیکن شاید فیصلوں میں کہیں تھوڑی غلطی ہو گئی اور پاکستان اپنے اعصاب پر قابو نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے میچ آسٹریلیا جیت گیا۔

قومی ٹیم کے اوپنرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا آسٹریلیا کے خلاف بابر اعظم اور محمد رضوان نے بڑا تگڑا اسٹارٹ فراہم کیا، دونوں بہت ہی شاندار ہیں لیکن بدقسمتی سے بابر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا تاہم رضوان نے پورے ٹورنامنٹ میں آؤٹ اسٹینڈنگ بلے بازی کی۔

رضوان اسٹرائیک کو روٹیٹ کر کے بابر کے کندھوں سے پریشر ہٹا دیتے ہیں

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی ہی وجہ سے بابر اعظم کھل کر کھیلتے ہیں، بابر کو ٹائم ملتا ہے جس کی وجہ سے وہ بعد میں کھل کر کھیلتے ہیں، رضوان اسٹرائیک کو روٹیٹ کر کے بابر کے کندھوں سے بہت سارا پریشر ہٹا دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بابر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بہت کامیاب ہیں کیونکہ ان کے سامنے جو بلے بازی ہو رہی ہوتی ہے وہ بہت تگڑی ہے۔

محمد رضوان کو کریڈٹ دیتے ہوئے ہربھجن سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس کلینڈر ائیر میں 1000 رنز بنا لیے ہیں، وہ خود کو کمال کے اوپنر کے طور پر سامنے لائے ہیں اور اتنے رنز بنانا قابل تعریف ہے، ویلڈن رضوان۔

 مصباح الحق جو ٹیم بنانا چاہتے تھے اس کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں

سابق بھارتی اسپنر کا کہنا تھا کہ محمد رضوان پاکستان کا پلس پوائنٹ ہے اور پھر آصف علی جو نیچے آکر تیزی سے رنز اسکور کرتے ہیں وہ بھی بہت مثبت چیز ہے۔

اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی بہت ہی زبردست بولر ہے گوکہ کل کے میچ میں انہیں تین چھکے لگ گئے لیکن جس طرح سے انہوں نے پہلا اوور کیا وہ بہت ہی شاندار تھا۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ مصباح الحق جو ٹیم بنانا چاہتے تھے اس کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، ویلڈن مصباح الحق، کیونکہ یہ ٹیم ان کی ہی بنائی ہوئی ہے۔



مزید خبریں :