Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل ، دبئی اسٹیڈیم میں شائقین کم تعداد میں موجود | کھیل - Geo.tv

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل ، دبئی اسٹیڈیم میں شائقین کم تعداد میں موجود

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل دبئی اسٹیڈیم میں نیوزی لنڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہا ہے لیکن کسی نے سوچا نہیں تھا کہ فائنل کے روز دبئی اسٹیڈیم میں اتنی خاموشی اور ویرانی ہوگی ۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں باہر ہونے کے بعد ایونٹ کے سب سے بڑے معرکے کا رنگ پھیکا پڑ گیا ،اسٹیڈیم کے باہر سکیورٹی اہلکاروں کے سوا کوئی دکھائی نہیں دے رہا ، البتہ جو تھوڑے بہت شائیقن اسٹیڈیم آئے وہ پاکستان اور بھارت کے ہی دیوانے تھے جو اپنے اپنے ملکوں کے جھنڈوں کے رنگ میں رنگے ہوئے تھے ۔

پاکستانی شائقین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شاندار کارکردگی کو دیکھ کر فائنل کا ٹکٹ پہلے ہی خرید لیا تھا  —فوٹو: اسکرین گریب
پاکستانی شائقین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شاندار کارکردگی کو دیکھ کر فائنل کا ٹکٹ پہلے ہی خرید لیا تھا  —فوٹو: اسکرین گریب 

پاکستانی شائقین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شاندار کارکردگی کو دیکھ کر فائنل کا ٹکٹ پہلے ہی خرید لیا تھا تاکہ آگے کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن پاکستان فائنل سے باہر ہوگیا ، اب ٹکٹ کو خرید رکھا تھا اس وجہ سے فائنل دیکھنے آئے ہیں اور نیوزی لینڈ ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو سپورٹ کرنے کی وجہ یہ ہے انہیں پاکستان ٹیم ہرا چکی ہے اگر وہ جیت گئی تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ ٹیم چیمپئن بنی جس کو پاکستان ٹیم نے شکست دی تھی۔

بھارتی شائقین بھی اپنی ٹیم کی جرسی پہنے نظر آئے انہوں نے بھی نیوزی لینڈ  کی کامیابی کی امید لگائی ہوئی تھی ۔

بھارتی شائقین بھی اپنی ٹیم کی جرسی پہنے نظر آئے —فوٹو: اسکرین گریب
بھارتی شائقین بھی اپنی ٹیم کی جرسی پہنے نظر آئے —فوٹو: اسکرین گریب 

بھارتی شائقین کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کے دیوانے ہیں فائنل کسی بھی ٹیم کا ہو وہ بھرپور انجوائے کریں گے ان کی ٹیم فائنل میں ہوتی تو زیادہ مزہ آتا لیکن وہ فائنل میں خوب انجوائے کریں گے۔

دبئی اسٹیڈیم میں شائقین کی شور بھلے ہی کم ہو لیکن میدان میں کھلاڑیوں کا زور و شور اپنے عروج پر ہے۔

مزید خبریں :