14 نومبر ، 2021
آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنلز کا مہنگا ترین اسپیل کرادیا۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کےنقصان پر 172 رنز بنائے ۔
مچل اسٹارک کے چار اوورز میں 60 رنز اسکور ہوئے جو کسی بھی بولر کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں سب سے مہنگا اسپیل ہے۔
اسٹارک سے قبل فائنلز میں مہنگی ترین بولنگ 2012 میں سری لنکا کے لاستھ ملنگا نے کرائی تھی انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف چار اوورز میں 54 رنز دیے تھے۔
اس کے علاوہ مچل اسٹارک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں آسٹریلیا کے سب سے مہنگے بولر بھی بن گئے۔
اسٹارک سے قبل بریٹ لی نے 2009 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 اوورز میں 56 رنز کھائے تھے۔