Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
سیمی فائنل سے قبل اسپتال لیجایا گیا تو سانس نہیں آرہا تھا:رضوان کا انکشاف | کھیل - Geo.tv

کھیل
Time 16 نومبر ، 2021

سیمی فائنل سے قبل اسپتال لیجایا گیا تو سانس نہیں آرہا تھا:رضوان کا انکشاف

ہوٹل میں موجود اہل خانہ کو ای سی جی کے لیے اسپتال جانے کا کہہ کر نکلا تھا: رضوان/ فائل فوٹو
 ہوٹل میں موجود اہل خانہ کو ای سی جی کے لیے اسپتال جانے کا کہہ کر نکلا تھا: رضوان/ فائل فوٹو 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے سیمی فائنل سے قبل پاکستانی بیٹسمین محمد رضوان کو انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سیمی فائنل سے قبل رضوان کو شدید سینے میں تکلیف سمیت بخار اور کھانسی کے باعث قبل اسپتال لے جایاگیا جہاں وہ دو روز تک آئی سی یو میں زیر علاج رہے۔

سیمی فائنل سے قبل طبیعت خرابی کے حوالے سے محمد رضوان کے انکشافات

اب اس حوالے سے محمد رضوان نے بھی کچھ انکشافات کیے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں موجود اہل خانہ کو ای سی جی کے لیے اسپتال جانے کا کہہ کر نکلا تھا لیکن جب ہم اسپتال پہنچے تو مجھے سانس نہیں آرہا تھا۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ میری دو ٹیوب رک گئی ہیں:محمد رضوان —فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ میری دو ٹیوب رک گئی ہیں:محمد رضوان —فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ میری دو ٹیوب رک گئی ہیں، ڈاکٹر میرے مختلف ٹیسٹ کررہے تھے اور جب میں نے نرس سے پوچھا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ اگر میں 20 منٹ اور تاخیر سے اسپتال پہنچتا تو میری دونوں ٹیوبز پھٹ جاتیں۔

 میرا سب کچھ پاکستان کے لیے ہے: محمد رضوان  

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ مجھے ڈاکٹر کے الفاظ اب بھی  یاد ہیں جو کہہ رہے تھے سیمی فائنل کھیلنا میرے لیے بالکل ٹھیک نہیں لیکن میں نے ڈاکٹر سے کہا کہ اگر مجھے میچ کے بعد کچھ ہو بھی جائے تو مجھے ہر گز مایوسی نہیں ہوگی کیوں کہ میرا سب کچھ پاکستان کے لیے ہے۔

رضوان نے مزید کہا کہ اس کے بعد ڈاکٹر نے میرے علاج کے لیے کچھ تکلیف دہ اقدامات بھی کیے تاہم ان سے مجھے صحت یاب ہونے میں مدد ملی۔

خیال رہے کہ طبیعت خرابی کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں محمد رضوان نے 52 گیندوں پر 67 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے خوب داد سمیٹی تھی۔

مزید خبریں :