Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
وسیم اکرم کا ڈیوڈ وارنر کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملنے پر رد عمل | کھیل - Geo.tv

Time 16 نومبر ، 2021
کھیل

وسیم اکرم کا ڈیوڈ وارنر کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملنے پر رد عمل

وارنر نے خاص خاص میچز میں بھی آسٹریلوی ٹیم کو اکیلے میچ جتوایا ہے:وسیم اکرم —فوٹوفائل
 وارنر نے خاص خاص میچز میں بھی آسٹریلوی ٹیم کو اکیلے میچ جتوایا ہے:وسیم اکرم —فوٹوفائل

سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم نے ڈیوڈ وارنر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملنے پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ لازمی نہیں کہ زیادہ رنز بنائے جائیں، آئی سی سی نے میچ پر کھلاڑی کی پرفارمنس کا اثر دیکھا ہے، انہوں نے دیکھا کہ دوران ٹورنامنٹ کس کھلاڑی کی پرفارمنس نے ایک خاص اثر قائم کیا۔

سوئنگ کے سلطان نے وارنر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وارنر نے خاص خاص میچز میں بھی آسٹریلوی ٹیم کو اکیلے میچ جتوایا ہے اور اب  انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی جیت لیا جو سب سے زیادہ خوبصورتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بابر اعظم کو ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کے باوجود پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کرچکے ہیں۔

شعیب اختر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ' میں دیکھ رہا تھا کہ بابر اعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا جائے گا'۔


مزید خبریں :