Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
بابر اعظم آئی سی سی 'ٹیم آف دی ٹورنامنٹ' کے کپتان، کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں | کھیل - Geo.tv

بابر اعظم آئی سی سی 'ٹیم آف دی ٹورنامنٹ' کے کپتان، کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان پاکستان کے بابر  اعظم کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ 12 رکنی ٹیم میں کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہے، ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

12 رکنی اسکواڈ میں دو پاکستانی، تین آسٹریلین، دو انگلش، دو سری لنکن، دو جنوبی افریقی اور ایک کیوی کھلاڑی شامل ہے۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب آئی سی سی کے پانچ رکنی پینل نے کیا جس میں حیران کن طور  پر ایک بھی بھارتی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا اور یہ پہلی بار ہوا کہ آئی سی سی کے کسی ایونٹ کے بعد بننے والی ٹیم میں ایک بھی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

بھارتی ٹیم سیمی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی نہیں کرسکی تھی، ایونٹ کے آغاز پر انڈیا کو پاکستان اور نیوزی لینڈ نے شکست سے دوچار کیا تھا۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ

بابر اعظم (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، چیرتھ اسالانکا، ایڈن مارکرم، معین علی، ونندو ہسارنگا، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ، ٹرینٹ بولٹ، اینرک نارٹیا اور شاہین شاہ آفریدی۔

تاہم پاکستان کے محمد رضوان اس اسکواڈ کا حصہ نہ بن سکے کیونکہ جوز بٹلر، ڈیوڈ وارنر اور بابر اعظم بطور اوپنر اس اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے اوپنر محمد رضوان فہرست میں جگہ نہ بنا سکے۔

مزید خبریں :