LIVE

فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کردی

فیضان لاکھانی
April 07, 2021
 

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی۔

فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر  پاکستان کی رکنیت معطل کی گئی۔ 

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی کی وجہ پی ایف ایف ہیڈ کوارٹر پر قبضہ بنی اور پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملازیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔

خیال رہے کہ فیفا نے پی ایف ایف کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کو رکنیت معطل کرنے کے حوالے سے وارننگ بھی دی تھی۔