LIVE

اشتہار دینے پر73 سالہ خاتون کیلئے رشتہ آگیا

ویب ڈیسک
April 10, 2021
 

فوٹو فائل

بھارت کے شہر میسور سے تعلق رکھنے والی 73 سالہ خاتون نے اخبار میں ضرورت رشتہ کا اشتہار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 73 سالہ خاتون ریٹائرڈ ٹیچر اور طلاق یافتہ ہیں اور انہوں نے فیصلہ کیاکہ وہ اپنی زندگی مزید تنہا نہیں گزاریں گی اور ایک ایسے ساتھی کی تلاش کریں گی جو زندگی بھر ان کے ساتھ رہ سکے۔

خاتون نے براہمن شوہر کی تلاش کے لیے اخبار میں ضرورت رشتہ کا اشتہار دیا  جس پر  جلد ہی خاتون کو 69 سالہ شخص کی جانب سے جواب مل گیا جو حال ہی میں بحیثیت انجینئر ریٹائرڈ ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق والدین کی وفات کے بعد خاتون نے ایک بار پھر شادی کا فیصلہ کرتے ہوئے اخبار میں ضرورت رشتہ کا اشتہار دیا جس پر ان کے لیے 69 سالہ شخص نے فوری رشتہ بھیج دیا۔