LIVE

موبائل فون کو ہیکنگ سے کیسے بچائیں؟

ویب ڈیسک
August 04, 2021
 

امریکی سکیورٹی اسٹاف کا کہنا ہے کہ موبائل فون کو ہر ہفتے آن آف کرنے سے اسے ہیکنگ سے کسی حد تک محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سکیورٹی اسٹاف نے دوران بریفنگ سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے رکن سینیٹر اینگس کنگ کو فون کو ہیکنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے مشورے دیے جس میں فون کو آف کرکے آن کرنے کا کہا گیا۔

سینیٹر اینگس کنگ نے بتایا کہ اب انہوں نے ہفتے میں ایک بار موبائل فون کو آف اور آن کرنازندگی کا حصہ بنالیا ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہےکہ موبائل فون آف اور آن کرنے سے ہیکرز کو روکا تو نہیں جاسکتا لیکن اسے کافی حد تک محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی نے بھی فون کو ری بوٹ کرنے کے عمل کو ہیکنگ سے محفوظ رکھنے کا بہترین طریقہ قرار دیا تھا۔