LIVE

پاکستان کی فتح سے بدظن بھارتی طلبہ کا کشمیری طالب علموں پر تشدد

ویب ڈیسک
October 25, 2021
 

گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ میں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد کشمیری طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ طلبہ کا کہنا ہےکہ اترپردیش بہار کے کچھ طلبہ کشمیری طلبہ کے کمروں میں ڈنڈوں سمیت گھس گئے اور ان پر حملہ کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے علاقے سنگرور میں پیش آیا جہاں کل کے میچ کے بعد انجینئرنگ کالج کے طالب علموں کو  بھارتی ریاست بہار کے طالب علموں نے کالج ہاسٹل کے  کمروں میں گھس کر  مبینہ طور پر تشدد  کا نشانہ بنایا، طلبہ نے ان کے کمروں میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  کشمیری طالب علموں پر  تشدد کو  فیس بک پر  بھی لائیو دکھایا جاتا رہا۔

واقعے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس میں طلبہ کے جسموں پر تشدد کے نشانات اور کمرے میں بکھرے سامان کو دکھایا گیا ہے۔