LIVE

ایک ہفتے بعد بھی الیکشن کمیشن کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان نہ کرسکا

ویب ڈیسک
January 23, 2023
 

فوٹو: فائل

ایک ہفتہ گزرنےکے باوجود الیکشن کمیشن کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان نہ کرسکا۔

15 جنوری کو کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حتمی نتائج اب تک سامنے نہیں آسکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز ٹرن آؤٹ اور حتمی پارٹی پوزیشن بھی سامنے نہیں آسکی ہے۔

دوسری جانب صوبائی الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران میڈیا سے رابطوں سے بھی گریز کر رہے ہیں۔

یاد رہےکہ 15 جنوری کو کراچی کے 25 ٹاؤنز کی 232 یوسیزپر انتخابات ہوئے تھے۔