LIVE

وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان جمعہ کی رات مذاکرات نہ ہوسکے

ویب ڈیسک
March 11, 2023
 

دونوں اطراف سے جمعرات کے اختلافی نکات پر غور کے لیے وقفہ لیا گیا ہے، اب وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات 13 مارچ کو ہوں گے: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان جمعہ کی رات مذاکرات نہ ہوسکے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا بتانا ہےکہ دونوں اطراف سے جمعرات کے اختلافی نکات پر غور کے لیے وقفہ لیا گیا ہے، اب وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات 13 مارچ کو ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے  جس میں ایم ای ایف پی کے نکات پر مذاکرات کیےگئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے ایم ای ایف پی کی تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمدکردیا ہے۔