آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل جاری، برآمدی شعبے اور کسانوں کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم

نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا اور کہا سبسڈی دینے اور ختم کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے/ فائل فوٹو
نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا اور کہا سبسڈی دینے اور ختم کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے برآمدی شعبے کے لیے بجلی 12 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

 برآمدی شعبے اور کسانوں کے لیے بجلی پر 65 ارب روپے کی سبسڈی ختم کردی گئی ہے اور کسانوں کے لیے بجلی3.60 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ 

نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا اور کہا سبسڈی دینے اور ختم کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے۔

مزید خبریں :