LIVE

کراچی: والد پر تشدد کرنے والے جوان بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک
July 02, 2024
 

چھوٹا بیٹا جائیداد میں اپنا حصہ لینے کےلیے آبائی گھر فروخت کرانا چاہتا ہے، انکار پر تشدد کیا: والد کا الزام/ فائل فوٹو

کراچی میں والد پر تشدد کرنے والے جوان بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس نے والد کی شکایت پر نوجوان کے خلاف مقدمہ  درج کرلیا ہے۔ 

باپ جاوید کا الزام ہے کہ اس کا چھوٹا بیٹا جائیداد میں اپنا حصہ لینے کےلیے آبائی گھر فروخت کرانا چاہتا ہے اور انکار پر اپنے بدمعاش دوستوں کو لے آیا اور اسے اور اپنے بڑے بھائی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

باپ کا کہناہے کہ بیٹا نشے کا عادی ہے، اس نے ماضی میں اپنی والدہ پر  بھی تشدد کیا جس سے وہ ہلاک ہوگئی۔