پاکستان
06 مئی ، 2012

اورکزئی میں فورسز کی کارروائی، 8شدت پسند ہلاک

اورکزئی میں فورسز کی کارروائی، 8شدت پسند ہلاک

اورکزئی ایجنسی…اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 شدت پسند مارے گئے۔ کرم ایجنسی میں مسلح افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کردی جبکہ مہمند ایجنسی میں دھماکے سے اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔اورکزئی ایجنسی کے بالائی علاقوں ماموزئی اور علی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی میں 8شدت پسند ہلاک اور ان کے تین ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ کرم ایجنسی کے علاقے سخی احمدشاہ میں پارا چنار سے پشاور جانیوالی مسافر کوچ پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ شیشے لگنے سے ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیٹکل حکام کے مطابق واقعہ کے بعد متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ادھرمہمندایجنسی میں تحصیل حلیم زئی کے علاقے ناساتی میں گورنمنٹ مڈل اسکول کی دیوار کے قریب دھماکے سے اسکول کی عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ ادھرخیبر ایجنسی کے لنڈی کوتل بازار میں آنے والی اسلحے سے بھری پک اپ خاصہ دار فورس نے تحویل میں لے لی ہے۔ گاڑی میں سوار دو ملزمان فرار ہو گئے۔

مزید خبریں :