Time 01 مئی ، 2025
کھیل

قائمہ کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی سے پی ایس ایل کی کارکردگی پر بریفنگ طلب کرلی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےکابینہ سیکرٹریٹ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی کارکردگی پر بریفنگ طلب کرلی۔

قائمہ کمیٹی نےکراچی اور لاہور میں اسٹیڈیمز کی تعمیر نو  پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات  بھی طلب کی ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی گزشتہ 6 ماہ میں کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پر بھی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

مزید خبریں :