پاکستان
06 مئی ، 2012

کراچی کی صورتحال پر غور کیلئے وزیراعلیٰ ہاوٴس میں اجلاس

کراچی کی صورتحال پر غور کیلئے وزیراعلیٰ ہاوٴس میں اجلاس

کراچی … وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مجرموں اور عوام دشمن قوتوں کے خلاف کارروائی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی جی سندھ پولیس مشتاق شاہ ،سیکریٹری داخلہ خواجہ صدیق اکبر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سہیل اکبر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغاجان اختر بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں صوبہ بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا جبکہ مجرموں ، عوام دشمن قوتوں کے خلاف کارروائی کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

مزید خبریں :