06 مئی ، 2012
سکھر… وفاقی وزیرسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کرلیاہے کہ بلدیاتی انتخابات عام انتخابات سے پہلے کرادیئے جائیں۔سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات عام انتخابات سے پہلے کرانے کا فیصلہ حکومت کرچکی ہے۔انہو ں نے کہا کہ ن لیگ احتجاجی تحریک کا شوق پوراکرلے لیکن ملتان کے حالیہ الیکشن کا نتیجہ بھی یادرکھے،عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی خواہش تھی کہ پی پی عوام میں جائے اسی لئے حکومت نے رابطہ مہم شروع کردی ہے۔