پاکستان
06 مئی ، 2012

کرپٹ اور نا اہل وفاقی حکومت کا جانا ٹھہر گیا، رانا ثناء اللہ کا بیان

کرپٹ اور نا اہل وفاقی حکومت کا جانا ٹھہر گیا، رانا ثناء اللہ کا بیان

لاہور… وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ء اللہ کا کہنا ہے کہ ٹیکسلا جلسے کے بعد پیپلز پارٹی کے کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں اور گورنر پنجاب کے بیان سے ان کی گھبراہٹ صاف عیاں ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں رانا ثنائاللہ کا کہنا تھا کہ کرپٹ وفاقی حکومت کی بدولت عوام کے لیے جینا دو بھر ہو گیا ہے جبکہ کرپٹ صدر اور سزا یافتہ وزیراعظم ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قوم گذشتہ چار سال سے وفاقی حکومت کی بد اعمالیاں برداشت کر رہی ہیں اور اب کرپٹ اور نا اہل وفاقی حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے۔

مزید خبریں :